جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

لاہور: 12سال کی مغوی بچی اوکاڑہ سے بازیاب، دو ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے اغواء ہونے والی 12 سال کی بچی کو جنوبی چھاؤنی آپریشنز پولیس نے سے بازیاب کرا لیا، پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔

اس حوالے سے ایس پی کینٹ نے بتایا کہ جنوبی چھاؤنی آپریشنز پولیس نے اوکاڑہ سے مغوی بچی کو ڈھونڈ لیا، 12سالہ انعم شہزادی کیولری گراؤنڈ کے علاقے سے ملی۔

پولیس حکام کے مطابق بچی نے بتایا ہے کہ وہ اوکاڑہ کی رہائشی ہے اور 4 ملزمان نے اسے اغواء کیا تھا، ملزمان نے بچی کو کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں رکھا ہوا تھا۔

- Advertisement -

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ بازیاب ہونے والی بچی کی نشاندہی پر مذکورہ گھر سے ملزمان عباس اور سرور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان پر اوکاڑہ میں2 دسمبر کو  بچی کے اغواء کا مقدمہ بھی درج ہے۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں