اشتہار

مریض کے معائنے کا جھانسہ دے کر ڈاکٹر 3 بھانجوں سمیت اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں ضلع صادق آباد میں ڈاکوؤں نے مریض کے چیک اپ کا جھانسہ دے کر ڈاکٹر اور اس کے 3 بھانجوں کو اغوا کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اغوا کی یہ واردات صوبہ پنجاب کے ضلع صادق آباد کے تھانہ بھونگ کی حدود میں پیش آئی جہاں اغوا کار ڈاکوؤں نے 4 افراد کو اغوا کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق چار افراد کے اغوا کی اطلاع پر پولیس فوری حرکت میں آئی اور بکتر کے ساتھ ایلیٹ ٹیموں کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ تعاقب کے باعث اغوا کار 3 افراد کو چھوڑ کر فرار ہوگئے جب کہ ایک مغوی کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے مریض کے چیک اپ کا جھانسہ دے کر ڈاکٹر اور اس کے 3 بھانجوں کو اغوا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں