اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عبدالغفور حیدری کو پرویزخٹک نے پیشکش نہیں کی تو کس نے کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پرویز خٹک نے نہیں بلوچستان عوامی پارٹی ‏نے غفور حیدری کو پیشکش کی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ تمام سیاسی ‏جماعتیں حمایت کیلئےایک دوسرےکےپاس جارہی ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پرویز خٹک ‏نے عبدالغفور حیدری کو آفر نہیں کی یہ پیشکش بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اقتدارکی اورہم حق کی جنگ لڑ رہے ہیں اپوزیشن نےخریدوفروخت ‏کرنےکیلئےاوپن ووٹنگ کی مخالفت کی، ن لیگ اورپی پی نےمیثاق جمہوریت میں اوپن ووٹنگ ‏کاکہاتھا، پیپلزپارٹی والےاپنی لیڈر بینظیرکےبیانیےسےپیچھے ہٹ گئے ن لیگ، پی پی اورفضل الرحمان ‏قومی مجرم ہیں۔

حکومتی آفر پر مولانا عبدالغفور حیدری کا اہم بیان سامنے آگیا

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے محمد زبیر نے کہا کہ پرویزخٹک عبدالغفورحیدری کے ‏پاس کیاکرنے گئے تھے، عبدالغفورحیدری مولانافضل الرحمان کےآدمی ہیں انہیں کیوں پیشکش کی ‏گئی؟ ‏

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کومعلوم تھاکہ میرےلوگ بکےتوانہیں اعتمادکاووٹ نہیں لیناچاہئےتھا، ‏پیسےتحریک انصاف کےلوگوں نےلیےہیں ان سےنہیں پوچھاجارہا جنہوں نےپیسےلیےعمران خان ‏نےانہیں سےاعتمادکاووٹ لیا، عمران خان کوان 16لوگوں کےنام معلوم ہیں یانہیں اگر عمران خان کو ‏ان 16لوگوں کےنام معلوم ہیں توان کےخلاف کارروائی کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں