جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

ای سی سی کی گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے آر ایل این جی فراہم کرنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گھریلو اور کمرشل صارفین کی موسم سرما کی ضروریات کیلئے آر ایل این جی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں تین نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔

ای سی سی نے ایس این جی پی ایل کو گذشتہ ریونیو شارٹ فال کی ریکوری اور ایس این جی پی ایل کو گھریلو اور کمرشل صارفین کی موسم سرما کی ضروریات کیلئے آر ایل این جی فراہم کرنے کی منظوری دی۔

- Advertisement -

اجلاس میں روس سے درآمدی گندم کی قیمت پر بات چیت کیلئے سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنادی گئی ، روس سے درآمدی 3 لاکھ 30 ہزار ٹن گندم ٹی سی پی، پنجاب اور کے پی کو مساوی تقسیم کی جائے گی۔

ای سی سی نے منگریو سے 8 ایم ایم سی ایف ڈی اور مٹھری گیس فیلڈ سے 4 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس سوئی سدرن کو دینے کی بھی منظوری دیدی جبکہ اوگرا کو آر ایل این جی پر نئے سی این جی اسٹیشنز کو لائسنس جاری کرنے کی اجازت بھی دی۔

نئے سی این جی اسٹیشنز قائم کرنے پر 2007ء میں پابندی عائد کی گئی تھی ، نئے سی این جی اسٹیشنز کو صرف درآمدی ایل این جی پر چلانے کیلئے لائسنس جاری کیا جائے۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5برآمدی شعبوں کیلئےگیس کی فراہمی کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ 20اکتوبرسےہفتہ اور اتوار کو برآمدی شعبےکیلئےگیس50فیصدکم ہوگی، برآمدی شعبےکیلئےفروری تک930روپےفی ایم ایم بی ٹی یوگیس فراہم ہوگی۔

مقامی وتندور کےعلاوہ کمرشل صارفین کیلئےگیس کی قیمت بڑھانےکی منظوری بھی دی گئی تھی جبکہ ، گیس میٹرز کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا
تھا۔

اعلامیہ کے مطابق گیس انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کے پرانےواجبات وصول کرنےکافیصلہ کیا گیا، جی آئی ڈی سی کےایک تہائی واجبات وصول کئےجائیں گے جب کہ فیول ایڈجسٹمنٹ مدمیں بجلی0.32 پیسےفی یونٹ بڑھانےکی منظوری دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں