جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں کتنا اضافہ متوقع؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صنعتوں اورکورونا سے متاثرہ شعبوں کیلئے خصوصی اقدامات کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپینشن میں بیس فیصد اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاریاں جاری ہے ، رواں ماہ کےدوسرے ہفتے میں بجٹ پیش کیاجائےگا، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اپنی ترجیحات سے آگاہ کردیا۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ ملکی معاشی شرح نمومیں بہتری کیلئے صنعتی سیکٹرکومراعات دی جائیں ، صنعتی سیکٹرکو دی جانے والی مراعات معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔

عبدالحفیظ شیخ کاکہنا تھا کہ حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھاجائے گا، اس کےعلاوہ اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی کی جائے گی۔

انھوں نے کہا آئندہ بجٹ میں کورونا سے متاثرہ شعبوں کیلئے الگ رقم مختص کی جائے گی، کوروناسے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات پرایک ہزار ارب
روپے تک مختص کئے جانے کا امکان ہے۔

مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 7 ہزار 500 ارب روپےتک ہونے اور بجٹ ترقیاتی بجٹ کا حجم 523 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف ساڑھ چارہزار ارب تک ہوسکتا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپینشن میں بیس فیصدتک اضافے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں