تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آل پارٹیز کانفرنس، ‘اب کشمیری عوام مودی کے کسی بھی جھانسے میں نہیں آئیں گے’

سری نگر : حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ مودی کی طرف سے کانفرنس دنیاکوگمراہ کرنےکی کوشش ہے، اب کشمیری عوام بھارت کے کسی بھی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما عبدالحمید لون کی جانب سے بیان میں کہاگیا ہے کہ مودی نےآج اپنےکٹھ پتلیوں کی کانفرنس بلارکھی ہے ، مودی کی طرف سے کانفرنس دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی ساری حریت قیادت جیلوں میں بندہے، مودی حریت قیادت کوجیلوں میں بند کرکے کا نفرنس کاڈرامہ کررہاہے،اب کشمیری عوام بھارت کےکسی بھی جھانسےمیں نہیں آئیں گے۔

حریت رہنما نے کہا کہ بھارتی سرکارنے ہمیشہ کشمیریوں سےدھوکہ کیا، کشمیری عوام کوحق خودارادیت کےسواکوئی آپشن منظورنہیں، مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کےبھارتی اقدام نےمودی سرکارکوبےنقاب کیا، مقبوضہ کشمیرکی نام نہادلیڈرشپ کودہلی مدعو کیاگیا ہے، بھارت نےمقبوضہ جموں کشمیرکی آئینی حیثیت کو سازش کے تحت تبدیل کیا ،5 اگست کابھارتی اقدام سیکیورٹی کونسل کےقراردادوں کےمنافی ہے۔

عبدالحمید لون نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیرکافوجی محاصرہ ختم کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرے، بھارت کی تاریخ ہےوہ ہمیشہ اپنےوعدوں سے مکر جاتا ہے۔

خیال رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج مقبوضہ کشمیر کی قیادت سے ملاقات کریں گے، بھارت نواز کشمیری سیاسی جماعتوں کی قیادت کو دہلی اے پی سی کی دعوت دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -