23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کرکٹ بورڈ سے نالاں عبد القادر کے بیٹے جنوبی افریقہ کی نمائندگی کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے مسلسل نظرانداز کیے جانے پرمعروف اسپینرعبدالقادرکے بیٹے، عثمان قادر نے جنوبی افریقہ کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ میں اسپین باؤلنگ کا منفردانداز متعارف کرانے والے پاکستانی لیجنڈ اسپینرعبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے مسلسل نظرانداز کیے جانے پر جنوبی افریقہ کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے عثمان قادر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتے تھے مگر کرکٹ بورڈ نے مجھے عبدالقادر کا بیٹا ہونے کی سزا دی۔ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے کرکٹ کئیریر کو بچانے کے لیے کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پہ عثمان قادرکا مزید کہنا تھا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کراپنےخاندان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں اور اپنے والد کے مداحوں کے لیے باعثِ فخر بننا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر لیجنڈ اسپینر عبدالقادر کا شکوہ تھا کہ میرے سچ بولنے کی سزا میرے بیٹوں کو ملی، میں نے بورڈ میں رہتے ہوئے بھی کبھی اپنے بیٹوں کی سفارش نہیں کی۔

سابق اسپینر نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو آسٹریلیا سے بھی پیشکش ہوئی تھی لیکن اُس وقت انہوں نے بیٹے منع کرکے انتظار کرنے کا کہا تھا۔

انہوں شکوہ کیا کہ یہاں میرے بیٹے کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا تھا،اس لیے وہ اپنے بیٹے کو اس بارمنع نہیں کرسکے۔

منفرد باؤلنگ اسٹائل کے حامل اسپینر نے مزید کہا کہ جہاں ماجد خان اور حنیف محمد کے بیٹوں کے ساتھ زیادتی ہوئی وہاں یس سرنہ کرنے والے عبدالقادر کے بیٹوں کو کون پوچھے گا؟

یادرہے کہ اس سے قبل موقع نہ ملنے کا شکوہ لیے ایک اور ماہر اسپینر عمران طاہر بھی جنوبی افریقہ میں سکونت اختیار کر چکے ہیں،اور کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ کی نمائندگی بھی کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں