اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، دسمبر میں برآمدات تاریخ کی بلند ترین برآمدات رہیں۔
تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دسمبر 2020 میں پاکستانی برآمدات 18.3 فی صد بڑھیں۔
عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ دسمبر 2020 میں پاکستانی برآمدات 2.357 ارب ڈالر رہیں جب کہ دسمبر 2019 میں یہ برآمدات 1.993 ارب ڈالر تھیں۔
مشیر تجارت کے مطابق 2019 کی نسبت دسمبر 2020 میں پاکستانی برآمدات میں 364 ملین ڈالر اضافہ ہوا، دسمبر میں یہ تاریخ کی بلند ترین برآمدات ہیں۔
This shows the resilience of the economy of Pakistan and it is a vindication of the government’s policy to keep the wheels of economy running during COVID-19 pandemic. I commend our exporters for achieving this feat during these testing times… 3/4
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) January 1, 2021
عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں برآمدات 4.9 فی صد بڑھیں، اور برآمدات 12.1 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ سال کے پہلے 6 ماہ میں برآمدات 11.5 ارب ڈالر تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافہ پاکستانی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ ثبوت ہے کہ کرونا کے دوران معیشت کا پہیہ چلاتے رہنے کی پالیسی ٹھیک تھی، مشکل حالات میں برآمدات بڑھانے کے لیے برآمد کنندگان تعریف کے مستحق ہیں۔
مشیر تجارت نے کہا برآمد کنندگان سے درخواست ہے عالمی برآمدات زیادہ سے زیادہ حاصل کریں، برآمد کنندگان بہت بڑا سرمایہ ہیں، میں ان سب کو سلام کرتا ہوں۔