منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، مشیر تجارت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مضبوط کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کی زیرصدارت سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری تجارت ودیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرنے پرغور کیا گیا۔

مشیر تجارت نے کہا کہ کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مضبوط کیا جائے گا۔

- Advertisement -

عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ ایس ایم ایز کی ترقی معیشت مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں پاکستان نے 28 درجے ترقی کی، مزید آسانیاں پیدا کرکے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے گزشتہ ہفتے اکتوبر2019 کے تجارتی اعدادوشمار جاری کیے تھے، اکتوبر کے دوران برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔

پاکستان نے ایز آف ڈوئنگ انڈیکس میں 28 درجے بہتری دکھائی، فچ ریٹنگز

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی معاشی ریٹنگ کے ادارے فچ ریٹنگز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایز آف ڈوئنگ انڈیکس میں 28 درجے بہتری دکھائی، پاکستان کا شمار سب سے زیادہ بہتری دکھانے والے 10 ممالک میں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں