پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

جامع ایکسپورٹ پالیسی کی تشکیل حتمی مرحلےمیں ہے، عبدالرزاق داؤد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ جامع ایکسپورٹ پالیسی کی تشکیل حتمی مرحلے میں ہے ،جلد منظوری کے لئے وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈاینڈڈیولپمنٹ کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے پی آئی ٹی ڈی کےافسران سے ملاقات کی۔

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے نوجوان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرزسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامع ایکسپورٹ پالیسی کی تشکیل حتمی مرحلے میں ہے، ایکسپورٹ پالیسی فریقین کی مشاورت سے تشکیل دی جارہی ہے، جلد منظوری کیلئے وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ نئے شعبوں کی نشاندہی کے لئے جامع تجزیہ کیا گیا، نئی مارکیٹوں کی نشاندہی کیلئے بھرپور محنت کی گئی ، عالمی منڈیوں تک رسائی ، مصنوعات کی کھپت پر توجہ دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں : حکومتی پالیسی سے افریقا سے تجارتی حجم 6 سال میں دوگنا ہوجائے گا

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ نوجوان ٹریڈاینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز پاکستانی سفارتخانوں میں متعین ہوں اور آفیسرز کی تقرری میرٹ پر ہوگی۔

گذشتہ روز مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے افریقی ممالک کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے پاکستان،افریقا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، افریقا کو چاول، انجینئرنگ، فوڈز، بجلی کے آلات برآمد کیے جاسکتے ہیں، دوا سازی، کھیلوں کا سامان، سرجیکل آلات، کٹلری کی برآمد ممکن ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومتی پالیسی سے افریقا سے تجارتی حجم 6 سال میں دوگنا ہوجائے گا، پاکستان کا افریقاسے موجودہ تجارتی حجم 4.28 ارب ڈالر سالانہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں