جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

اقتصادی اصلاحات کا پیکیج 3 دن میں پارلیمنٹ سے منظور ہوجائے گا، عبدالرزاق داؤد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ اقتصادی اصلاحات کا پیکیج تین دن میں پارلیمنٹ سے منظور ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹیز میں کمی سے آمدن میں 7 ارب روپے کا نقصان ہوگا، صنعتی شعبے کی ترقی سے نقصان پورا ہوجائے گا۔

[bs-quote quote=”موجودہ مالی سال ریکارڈ برآمدات ہوں گی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”مشیر تجارت”][/bs-quote]

- Advertisement -

مشیر تجارت نے کہا کہ 5 برآمدی شعبوں کے لیے پہلے گیس، بجلی ٹیرف میں کمی کی گئی ہے، منی بجٹ میں خام مال پر ڈیوٹی میں بھی کمی کی گئی ہے، ترمیمی فنانس بل پر کاروباری طبقے کا رسپانس اچھا رہا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ حکومت نئی صنعتی پالیسی لانے پر کام کررہی ہے، مسودہ تیار ہونے کے بعد تاجر تنظیموں سے تجاویز لی جائیں گی۔

مشیر تجارت نے کہا کہ موجودہ مالی سال ریکارڈ برآمدات ہوں گی، برآمدات 25 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں گی، 26 ارب ڈالر کا تخمینہ ہے، اس سال 27 ارب ڈالر کی برآمدات مشکل ہیں۔

مزید پڑھیں: ہمیں درآمد کے کلچرکوختم کرکے برآمد کے کلچرکوفروغ دینا ہے‘ عبدالرزاق داؤد

دوسری جانب سیکریٹری تجارت یوسف ڈھاگہ نے کہا کہ درآمدات میں کمی آئی ہے، 6 ماہ میں تجارتی خسارے میں ایک ارب ڈالر کمی آئی ہے، موجودہ مالی سال تجارتی خسارے میں 5 سے 6 ارب ڈالر کمی ہوگی۔

سیکریٹری تجارت نے کہا کہ آئل کی قیمتوں میں کمی سے بھی درآمدات میں کمی آئی، جنوری میں تجارتی خسارہ مزید ایک ارب ڈالر کم ہوگا، حکومت عالمی تجارتی معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں