جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

سعودی کرنسی کے پہلے خطاط عبدالرزاق خوجہ چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی کرنسی کے پہلے خطاط عبدالرزاق خوجہ 95 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کا انتقال گزشتہ روز ہوا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی کرنسی کے پہلے خطاط عبدالرزاق خوجہ کو ابتدائی عمر سے ہی خطاطی کا شوق تھا، انہوں نے سعودی مانیٹری ایجنسی میں کرنسی کی خطاطی کا آغاز 1375ھ سے کیا تھا۔

سعودی آرٹس اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کی جانب سے معروف خطاط کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے سابق امیر شہزادہ محمد بن فہد 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

شہزادہ محمد بن فہد شاہ فہد کے دوسرے بیٹے ہیں وہ 1950 میں ریاض میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کیپٹل ماڈل انسٹیٹیوٹ سے حاصل کی۔

شہزادہ محمد بن فہد نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا سے معاشیات اور سیاست میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

سعودی شہزادی انتقال کرگئیں

گریجویشن کے بعد انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر میں کام کیا، 1970 کی دہائی کے اوائل میں وہ البلاد جماعت کے بڑے اسٹیک ہولڈر تھے وہ مشرقی صوبے کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں