اشتہار

سی پیک کی کامیابی میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں بن سکتا، نگراں وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پیکیج کو سی پیک سے مشروط کرنا درست نہیں ہے، کوئی بھی سی پیک کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ چین پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڈ وژن کا حصہ ہیں، چینی صدر پاکستان کو اپنا گہرا دوست سمجھتے ہیں۔

نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا بار بار ڈو مور کا مطالبہ کرتا ہے، ہمیں ڈو مور کہنے والے دیکھیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے، آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج پر امریکا کا بیان نامناسب ہے، اب پاکستان کو کہا جارہا ہے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔

- Advertisement -

عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے، پاکستان نے 17 سال سے جاری جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے، وزیرستان میں ہم نے بہت کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت کے دفاعی تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے سرمایہ کاری کررہا ہے، ہم امریکا سے اپنی رقم کا مطالبہ کریں تو کہتے ہیں ان کے پاس پیسے نہیں ہیں، یہ اس وقت کیا جارہا ہے جب امریکا نے ہمیں ہمارے پیسے دینے ہیں۔

نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو انتخابی فنڈ کی مد میں پاکستان کو ادائیگیاں کرنی ہیں، امریکی انتظامیہ کو معلوم ہے پاکستان کو اقتصادی چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں امریکا کے پیسے نہیں چاہئیں، پاکستان اس کے بغیر بھی کام کررہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں