روٹرڈیم: نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق کو ون ڈے ڈیبیو کیپ مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق نے آج نیدرلینڈز کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ڈیبیو کر لیا ہے۔
مایہ ناز بیٹسمین اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے عبداللہ شفیق کو ون ڈے کیپ دی، انھیں ٹیم میں تیسرے میچ کے لیے امام الحق کی جگہ لیا گیا ہے۔
عبداللہ شفیق ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے 238 ویں کرکٹر ہوں گے۔
تیسرا ون ڈے: پاکستان کا نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جا رہا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی فائنل الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
Abdullah Shafique – Pakistan’s ODI player No.238 🇵🇰
🧢 The youngster receives his ODI debut cap from Mohammad Yousuf 👏#NEDvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/UfL8Z4Xdut
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 21, 2022
امام الحق، شاداب خان، محمد رضوان اور حارث رؤف کی جگہ عبداللہ شفیق، زاہد محمود، محمد حارث اور شاہنواز دھانی فائنل الیون کا حصہ بنائے گئے ہیں۔