تازہ ترین

پانچ چھ سو جہاز روزانہ اڑا رہا ہوں، ڈمی ابھی نندن

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں ڈمی ابھی نندن وردھمان (مصطفیٰ‌ چوہدری ) نے کاغذ کے جہاز اڑائے اور ایک بار پھر پاکستانی چائے کی تعریف کردی۔

گزشتہ روز پروگرام میں اداکار بہروز سبزواری نے بطور مہمان شرکت کی جبکہ 27 فروری کی مناسبت سے بھارتی پائلٹ ’ڈمی ابھی نندن‘ بھی موجود تھے۔

مزاحیہ اداکار عادی عدیل امجد نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’میرے ساتھ جو شخصیت موجود ہیں سمجھ نہیں آرہا کہ ان کا تعارف کرواؤں یا بے عزتی کروں؟

میزبان وسیم بادامی نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ ان کا تعارف ہی بے عزتی ہے ویسے آج چائے بہت اچھی ہے ’ٹی از فنٹاسٹک۔‘

ڈمی ابھی نندن نے کہا کہ ’چائے پینے کے لیے ہی میں نے اپنا جہاز گرایا تھا ویسے ٹی از فنٹاسٹک۔‘

ڈمی ابھی نندن نے کہا کہ ’وسیم بھائی آپ کا شکریہ آپ نے بلایا، میں نے پاکستان کے اندر ایک جہاز گرایا لیکن میں اب میں تقریباً پانچ چھ سو جہاز روزانہ اڑا رہا ہوں۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے تو ڈمی ابھی نندن نے جیب سے کاغذ کے جہاز نکالے اور اڑانا شروع کردیے۔

عادل عدیل امجد نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ والا جہاز بھی گرا دیا، ابھی نندن نے دوسرا کاغذ کا جہاز نکالتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں بڑا والا جہاز بھی ہے۔‘

مزاحیہ اداکار نے کہا کہ ’لگتا ہے آپ کو جہاز اڑانا سکھایا ہے لینڈ کرنا نہیں، جب جہاز دوبارہ گرا تو عادی عدیل نے کہا کہ ’بالکل آپ کی عزت کی طرح گرا ہے۔‘

میزبان نے کہا کہ ’ایسا لگ رہا ہے یہاں بھی بچے آپ کو مار رہے ہیں۔‘

ڈمی ابھی نندن نے کہا کہ ’27 فروری کا دن میرے لیے بھاری رہتا ہے یہ وہ واحد دن ہے جس میں دنیا میں کچھ بھی نہیں ہوا صرف میں ہی ذلیل ہوا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آپ لوگ مجھے یہ دن بولنے نہیں دیتے ہو جب پی ایس ایل فروری میں آتا ہے تو آپ مجھے یاد کرلیتے ہو، چائے کے علاوہ ایک چیز اور یاد کرتا ہوں کہ وہ واش روم ہے پاکستان میں اتنے بڑے واش روم ہیں کہ اتنے ہمارے یہاں کسی وزیر کا گھر نہیں ہے۔‘

Comments

- Advertisement -