تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ابھیشیک بچن صحافی پر برہم ہوگئے

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن نے اپنی نئی آنے والی فلم کو ناکام قرار دینے پر صحافی پر برہم ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن کی فلم ”دسوی“ کل سینما اور نیٹ فلیکس اسٹریمنگ سائٹ پر ریلیز جائے گی۔ فلم میں یامی گوتم اور نمرت کور بھی نظر آئیں گی۔

فلم کی تشہیر کے لیے تینوں فنکاروں نے ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے واپسی کے دوران صحافیوں نے ابھیشیک بچن کو تصاویر کے لیے روکا تاہم وہ اپنی کار میں بیٹھ کر جانے لگے۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے ابھیشیک بچن کا موبائل فون چرا لیا

اس دوران ایک صحافی نے کہا کہ ”دسوی ناکام ہوگی۔“ یہ سنتے ہی ابھیشیک غصے میں آگئے، صحافی کو نام سے مخاطب کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ”ایسا بولتے ہیں؟“

صحافی نے غلطی کا احساس ہونے پر ابھیشیک بچن سے معافی مانگی۔ اداکار وہاں سے رخصت ہوگئے۔

اس سے قبل ابھیشیک بچن نے اپنی دس سالہ بیٹی پر تنقید کرنے والوں کو تنبیہ کی تھی۔ امیتابھ بچن کے فرزند ابھیشیک کی فیملی بشمول دس سالہ بیٹی کو ناقدین کی جانب سے سخت کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر اداکار نے جواب دیا کہ وہ بیٹی آرادھیہ پر اس قسم کے حملے ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے ناقدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ میرے سامنے آکر کہیں پھر دیکھو گا کہ کس میں کتنی ہمت ہے۔

Comments

- Advertisement -