پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

ابھیشیک شرما نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میں کئی ریکارڈ بنا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے نوجوان بیٹر ابھیشیک شرما نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی 20 میں شاندار سنچری اسکور کرکے کئی ریکارڈ بنا دیے۔

ممبئی میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میچ میں بھارت نے ابھیشیک شرما کی 135 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے جواب میں انگلش ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 4-1 سے کامیابی حاصل کی ۔

میچ کی خاص بات ابھیشیک شرما نے37 گیندوں پر سنچری تھی انہوں نے مجموعی طور پر 54 گیندوں پر 13 چھکوں اور 7چوکوں  کی مدد سے 135 رنز بنائے۔

ابھیشیک نے بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسری تیز ترین سنچری اسکور کی۔ اس سے قبل روہت شرما نے 35 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف 135 رنز کی اننگز کی بدولت ابھیشیک شرما بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ شبمن گل کے پاس تھا جنہوں نے  126 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کے خلاف 13 چھکے مارنے والے ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بھارت کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا بھی ریکارڈ بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں