جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 100 کے قریب کورونا کیسز

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےمختلف شعبوں سے منسلک 100 کے قریب افراد کورونا وائر سے متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی پانچویں لہر کے دوران اسلام آباد ائیرپورٹ کے افسران اور عملہ بھی متاثر ہوا ہے۔ ایئر ٹریفک کنٹرول (اےٹی سی) ٹاور کے افسران میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر، جوائنٹ ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اےٹی سی کنٹرول لیول کے افسران متاثرہ افراد میں شامل ہیں۔ ایئرپورٹ کےمختلف شعبوں کے100کےقریب افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

ایئرپورٹ پر حفاظتی انتظامات نہ ہونےسے بڑی تعداد کا انفکیٹیڈ ہونےکاخدشہ ہے۔ کورونا ریپٹ ٹیسٹ کیلئے ہزاروں مسافر روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کرواتے ہیں۔

مکمل فلائٹ آپریشن بحال ہونےکی وجہ سےائیرپورٹ پر زیادہ رش ہے اور عملےمیں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں