تازہ ترین

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

بھارتی فلمساز نے ابرار الحق کا گانا چوری کرلیا

بھارت کے مشہور فلم ساز کرن جوہر نے پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق کا مشہور زمانہ گانا ”نچ پنجابن نچ“ مبینہ طور پر چوری کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار ابرار الحق نے اپنے اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے کسی بھارتی فلم کو اپنا گانا ”نچ پنجابن“ فروخت نہیں کیا۔

ابرار الحق نے کہا کہ گانا چوری کیے جانے پر میں اس کے خلاف ہرجانے کے لیے عدالت جانے کا مکمل حق رکھتا ہوں، کرن جوہر جیسے پروڈیوسر کو کسی کا گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے۔

گلوکار نے انکشاف کیا کہ یہ میرا چھٹا گانا ہے جو بغیر اجازت استعمال کیا گیا ہے۔

یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں بلکہ بھارتی فلمسازوں نے اس سے پہلے بھی پاکستانی گلوکاروں کے متعدد گانے کاپی کیے ہیں۔ کچھ روز قبل معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی اپنا مقبول ترین گانا ”بوہے باریاں“ کاپی کرنے پر بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور پر برہم ہوگئی تھیں۔

بعد ازاں کنیکا کپور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”ہم نے ایک اوریجنل گانا بنایا ہے، جسے جونیجا جی نے لکھا ہے، شروتی نے گوروف داس گپتا کے ساتھ مل کر اس گانے کی موسیقی ترتیب دی ہے اور اس گانے میں ایک پرانے پنجابی لوک گیت کی ایک لائن استعمال کی گئی ہے۔“

Comments