جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

ابوظہبی کے لیے ایک اور عالمی اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کو ایک اور عالمی اعزاز مل گیا، ابوظہبی کو انٹرنیٹ کے حوالے سے دنیا کے سب سے تیز رفتار دارالحکومتوں میں شامل کیا گیا ہے۔

اماراتی ویب سائٹ کے مطابق فکسڈ براڈ بینڈ اور موبائل نیٹ ورک ٹیسٹنگ ایپلی کیشنز، ڈیٹا اور تجزیہ کے عالمی ادارے اوکلا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کو رواں سال کی پہلی ششماہی میں تیز ترین میڈین ڈاؤن لوڈ رفتار (421.26 ایم بی پی ایس) کے ساتھ 5 نیٹ ورک انڈیکس میں عالمی سطح پر سب سے تیز رفتار دارالحکومتوں میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیلی مواصلات اور ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی ڈی آر اے) نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حالیہ کامیابی متحدہ عرب امارات کے اعزازات میں ایک اور اضافہ ہے جس سے ابوظہبی دنیا کے سب سے تیز رفتار 5 جی دارالحکومتوں میں شامل ہوا ہے بلکہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر سب سے تیز رفتار موبائل نیٹ ورک کا بھی ایک مرکز ہے۔

- Advertisement -

ٹی ڈی آر اے کے ڈائریکٹر جنرل ماجد سلطان المسمار نے کہا کہ یہ عالمی کامیابی ملک کو سب سے آگے لے جانے میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن اور عزم کی گواہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 جی ایک بہت بڑی چھلانگ اورڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے ایک طاقتور محرک ہے جو مختلف صنعتوں اور ملک میں نئے مواقع لے کر آیا ہے، 5 جی پر تیز رفتار دستیابی اور رسائی ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جو آپریٹرز اور ان دونوں کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ اور افریقہ (ایم ای اے) کے خطے میں تیز ترین فکسڈ نیٹ ورک اور عالمی سطح پر تیز ترین موبائل نیٹ ورک کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔

امارات انٹیگریٹڈ ٹیلی مواصلات کمپنی (ای آئی ٹی سی) کے سی ای او فہد الحساوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 5 جی نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے اپنی انتھک کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ہمیں اس کامیابی پر فخر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں