تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ابوظبی: حکومت کی گھروں‌ میں‌ قرنطینہ کرنے والوں‌ کے لیے اہم ہدایات

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی نے گھروں میں قرنطینہ کرنے والے افراد پر عائد ہونے والی پابندیوں میں نرمی کردی۔

اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے صحت عامہ مرکز کے اشتراک سے شہریوں کی صحت وتحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کرونا پازیٹیو افراد کے حوالے سے نئی گائیڈ لائن جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ابوظبی میں کرونا سے متاثر ہونے والے وہ شہری جنہیں کرونا ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے انہیں اب چھٹے روز پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ابوظبی: شہریوں اور رہائشیوں کے لیے سفری طریقہ کار اپ ڈیٹ

یہ بھی پڑھیں: ابوظبی: کورونا گرین پاس سے متعلق اہم خبر

ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر ہاتھ میں پہنے ہوئے پٹے کو وہ 7ویں روز اتار دیں گے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ ویکسین نہ لگوانے والے کرونا پازیٹیو افراد کو 12 دن گھروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا، دس دن کے بعد وہ گیارہویں دن پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے اور منفی آنے کی صورت میں 12ویں دن رسٹ بینڈ کو اتار دیں گے۔

محکمہ صحت نے گھروں میں قرنطینہ کرنے والے شہریوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی مفت سہولت فراہم کی، جس پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد وہ واک ان ٹیسٹ کرواسکتے ہیں، علاوہ ازیں کرونا سینٹرز سے بھی انہیں ٹیسٹ کروانے کی سہولت ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے والے شہریوں کو کرونا پازیٹیو ہونے کی صورت میں پندرہ روز گھر میں قرنطینہ اختیار کرنا ضروری تھا۔

Comments

- Advertisement -