تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ابوظہبی، غیر ملکیوں کو کتنا میڈیکل انشورنس حاصل ہے؟

ابوظبی میں غیر ملکیوں کو 600 درہم سے ساڑھے 12 ہزار درہم مالیت کی ہیلتھ انشورنس فراہم کی جا رہی ہے جو نیشنل کمپنی ضمان  مناسب قیمت پر فراہم کر رہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’ہیلتھ انشورنس نیشنل کمپنی ضمان مقیم غیرملکیوں کو میڈیکل انشورنس پیکیج مناسب قیمت پر فراہم کر رہی ہے اور اس کی شروعات 600 درہم سے کی گئی ہے۔

محکمہ صحت ابوظہبی کا مزید کہنا ہے کہ معاشرے کے تمام افراد کی ضروریات کے مطابق مختلف کیٹیگری کے میڈیکل انشورنس پیکیج فراہم کیے جا رہے ہیں
اور بھرپور کوشش ہے کہ معاشرے کے تمام طبقے میڈیکل انشورنس کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

محکمہ صحت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ابوظہبی میں انشورنس کمپنیاں 750 درہم، 600 درہم، ساڑھے بارہ ہزار درہم تک کا پیکیج پیش کر رہی ہیں۔ ہنگامی حالات کے لیے ہیلتھ انشورنس پیکیج بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاہم اس کی قیمت متعین نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -