تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کرپٹو کرنسی کی لین دین، اماراتی پولیس نے عوام کو خبردار کردیا

ابوظبی کی پولیس نے کرپٹو کرنسی کی لین دین کے حوالے سے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی کے دھوکا دہی میں نہ آئیں۔

امارات نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کی پولیس نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے عوامی آگاہی کا پیغام جاری کیا، جس میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی میں لین دین سے گریز کریں۔

ابوظبی پولیس نے اپنے پیغام میں خاص طور پر ایک کمپنی کی جانب سے کرپٹو کرنسی کی لین دین کے اشتہار کا حوالہ دیا اور عوام کو متنبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی دھوکے میں نہ آئیں اور نہ رقم کی فراہمی کے وعدے پر یقین کریں۔

کریمنل سیکیورٹی کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد سہیل الراشدی نے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ اپنی ذاتی معلومات کسی کو فراہم نہ کریں اور کرپٹوکرنسی کی ٹریڈنگ کمپنیوں یا پلیٹ فارم کے دعویدار ناقابل اعتماد ذرائع سے رقم بھیجنے یا وصول کرنے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں: کرپٹو سیکٹر کو ہدف بنانے کیلئے دبئی میں دوسرا فری زون

 انہوں نے کہا کہ ’بہت سارے جعل ساز ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے تجارت کر کے  بڑا منافع فراہم کرنے کی پیش کش کررہے ہیں، عوام کو ایسی کسی بھی تجارت سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ کرپٹو کرنسی کی قدر میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے، جو کسی کے لیے بھی بڑے خطرے یا دیوالیہ کا سبب بن سکتا ہے‘۔

میجر جنرل محمد سہیل کا کہنا تھا کہ ’کرپٹو میں لین دین کرنے والے افراد کسی بھی وقت بڑے دھوکے کا شکار ہوسکتے ہیں کیونکہ ڈیجیٹل کرنسی غیر محفوظ اور غیر مستحکم ہیں، نہ ہی اب تک اماراتی حکومت نے اس کی منظوری دی ہے‘۔

انہوں نے کا کہ پولیس اور متعلقہ قومی حکام عوام کو اس حوالے سے درپیش خطرات سے خبردار کرنے کی خواہاں ہیں۔ ڈائریکٹر کرمنل انویسٹی گیشن لیفٹیننٹ کرنل راشد خلف الظہری نے کہا کہ ’ابوظبی پولیس کا مقصد معاشرے کو دھوکہ دہی سے متعلق سرگرمیوں سے آگاہ کرنا ہے، اس طرح کے جرائم کا مقابلہ کرنے میں تمام متعلقہ پولیس اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کی ویلیو گرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

’عوام سے درخواست ہے کہ وہ اس حوالے سے ابوظبی پولیس سے تعاون کرے اور فری ہیلپ لائن نمبر یا ایس ایم ایس کے ذریعے دھوکا دہی کی اطلاع فراہم کرے، معلومات فراہم کرنے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا‘۔

Comments

- Advertisement -