تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

ابوظہبی میں ماسک نہ پہننے پر 3 ہزار درہم جرمانہ

ابوظہبی: پولیس نے ایک بار پھر شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ عوامی مقامات اور ہجوم میں ماسک نہ پہننے پر 3 ہزار درہم جرمانہ ہو گا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دوٹوک پیغام میں کہا ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے ہوئے فیس ماسک لازمی استعمال کریں، منہ اور خصوصاً ناک کو ضرور ڈھانپیں۔

پولیس نے واضح کیا ہے کہ عوامی مقامات اور ہجوم میں ماسک نہ لگانے پر جرمانہ کیا جائےگا، عوامی مقامات پر سیگریٹ نوشی سمیت کسی بھی طرح منہ کھلا رکھنے کے بہانے قابل قبول نہیں ہوں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات اور اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے گشتی ٹیمیں ہمہ وقت متحرک ہیں اور ایس او پیز کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھنے کے لیے فعال ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ یہ بات سامنے آئی تھی کہ پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا تھا تاہم اب پولیس کو سختی سے نمٹنے کے لیے جرمانے عائد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -