تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

15 روز میں‌ تمام سرگرمیاں‌ بحال ہوجائیں‌ گی، ابوظبی کی حکومت کا اعلان

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاستی حکومت نے آئندہ دو ہفتوں میں تمام معاشی، سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے آئندہ دو ہفتوں میں تمام کاروباری و سماجی سرگرمیاں بحال کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ابوظبی میں کرونا سے تحفظ کی خاطر احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے تھے جس کے نتیجے میں کامیابی ملی کیونکہ ریاست میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی آگئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب جب صورت حال قابو میں ہے تو آئندہ پندرہ روز میں تمام معاشی، سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کردی جائیں گی۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ شہریوں کو کرونا سے بچانے کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی جن پر سب کو سختی سے عمل کرنا ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سرکاری محکمے نے اس عزم کو دہرایا کہ کرونا کے مریضوں کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص اور ٹیسٹنگ پروگرام بھرپور انداز سے جاری رہے گا تاکہ عوام کو کسی بھی خطرے سے بچایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -