پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ابوظہبی کا سیاحوں کی ویکسین سے متعلق اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں سیاحوں کے لیے مخصوص کورونا ایپلی کیشن ‏سے ویکسین کا آپشن ختم کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست کی جانب سے یہ اقدام سیاحوں کے لیے مفت ‏ویکسینیشن ‏شروع کی سہولت فراہم کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

عام شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور ویزہ ہولڈرز کے بعد اب ابوظہبی میں ‏موجود سیاحوں کو بھی ‏کورونا ویکسین بالکل مفت لگائی جارہی ہے۔

وہ سیاح جو ریاست میں موجود ہیں یا پھر وہ آئندہ دنوں میں پہنچیں گے وہ مفت ویکسینیشن کے ‏‏لیے بکنگ کروا سکتے ہیں۔

ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق وہ افراد جن کے رہائشی یا انٹری ویزے کی میعاد ختم ہو چکی ہے ‏‏وہ بھی مفت ویکسیشنین کروا سکتے ہیں۔

ابوظہبی کی ہیلتھ سروسز کمپنی (صحتہ) کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کی جانب سے جن سیاحوں کو ‏ویزہ جاری کیا گیا ہے اور سیاحتی ویزہ پر آنے والے اہل افراد کو داخلے پر ہی مفت ویکسین فراہم ‏کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ابوظہبی میں اس وقت چین کی تیارکردہ کورونا ویکسین سائنوفارم اور امریکا کی ‏‏فائزر ویکسین لگائی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں