The news is by your side.

Advertisement

8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن : آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد

اسلام آباد : احتساب عدالت نے آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آصف زرداری اور دیگر کے خلاف 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس پر سماعت ہوئی، آصف زرداری عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت آصف زرداری نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائرکردی، جس میں آصف علی زرداری نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا کی۔

وکیل نے کہا کہ فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، نیب ترمیمی آرڈیننس کےبعدکیس نہیں بنتا، جس پر جج اصغرعلی کا کہنا تھا کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، کچھ دیر میں فیصلہ سناتے ہیں۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کی بریت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

خیال رہے آصف زرداری پر8 ارب سےزائدکی مبینہ مبنی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ سابق صدر کےمبینہ فرنٹ مین مشتاق احمدکوعدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

آصف زرداری 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں مستقل ضمانت پر ہیں۔ نیب کا ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کراچی میں کرپشن سے اپنا گھر بنایا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں