بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد نیب ریفرنس کا مستقبل کیا ہوگا ؟ فیصلہ آنا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : احتساب عدالت اسلام آباد نے پنک ریزیڈنسی ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کراچی منتقل کردیا اور کہا نیب قانون کے تحت ریفرنس احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس سے منسلک پنک ریزیڈنسی ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کراچی کو منتقل کردیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ ریفرنس میں نامزد 6 ملزمان پبلک آفس ہولڈرز تھے، پبلک آفس ہولڈرز ملزمان کیخلاف مالی فوائد حاصل کرنے کے الزامات نہیں لگائے گئے۔

- Advertisement -

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون کے تحت ریفرنس احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا اور نامزد پرائیویٹ ملزمان کیخلاف الگ سے عدالتی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جاسکتی۔

احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق احتساب عدالت کیس کو متعلقہ فورم کو منتقل کرنے کا اختیار رکھتی ہے، ریفرنس مزید کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن عدالت سندھ کراچی ملیر کو منتقل کیا جاتا ہے۔

عدالتی حکم میں کہا ہے کہ تفتیشی افسر ریفرنس کا تمام مواد مزید کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن عدالت جمع کرائیں۔

خیال رہے جعلی بینک اکاؤنٹس سے منسلک پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں خواجہ عبد الغنی مجید, یونس قدوائی سمیت دیگر ملزمان نامزد تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں