اشتہار

علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ، 2 حصوں میں تقسیم

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ سے کراچی آنے والی مسافر ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس سنگین حادثے سے بال بال بچ گئی اور کوٹری اسٹیشن کے قریب دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیالکوٹ سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس سنگین حادثے سے بال بال بچ گئی اور کوٹری اسٹیشن کے قریب ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام، پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ حادثے کے بعد کراچی اور حیدرآباد کے درمیان ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا ہے اور ٹرینوں کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے اور ٹریک کلیئر کرانے کیلیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

حادثے کے حوالے سے ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث ٹرین ایک ٹریک سے دوسرے پر جاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم ہوئی۔

بعد ازاں کچھ گھنٹوں میں متاثرہ بوگیوں کو پٹڑیوں سے ہٹانے کا ریسکیو عمل مکمل کرنے کے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا اور متاثرہ ٹرین علامہ اقبال سمیت حیدرآباد اسٹیشن پر روکی گئی قراقرم اور ملت ایکسپریس کو بھی کراچی راونہ کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں