جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مردان: تیزبارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

مردان: خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان میں تیز بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے کے نتیجے میں بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مردان کے علاقے چارسدہ روڈ اور فقیر بنٹر میں تیز بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں گرگئیں جس کے نتیجے میں بچوں سمیت چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فقیر بنٹر میں گھر کی چھت گرنے کے واقعے میں ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوئے، جبکہ ملبے کی زد میں آکر 12 سالہ بچی زخمی بھی ہوئی۔

- Advertisement -

دوسری جانب چارسدہ روڈ کے قریب اسی نوعیت کے حادثے میں ایک بچہ جان سے گیا جبکہ بچی زخمی ہوگئے، اور مردامالاکنڈ روڈ سہری بہلول میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون زخمی ہوئیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم جبکہ پنجاب میں بارش کا امکان

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش ہوئی، جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ ہی مختلف سیکٹرز میں بجلی غائب ہوگئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے لیے خشک سالی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ معمول سے کم بارش ہونے کے باعث سندھ کے مختلف حصے معتدل سے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خشک سالی سے ملتان، میانوالی اور ارگرد کے علاقے بھی متاثر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں