پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پشاور اور سدرن پنجاب کے میچ کے دوران حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کا میچ پشاور اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلا جارہا ہے، میچ کے دوران حادثہ پیش آگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور اور سدرن پنجاب کے میچ کے دوران کیمرہ مین زخمی ہوگیا، سدرن پنجاب کے بلے باز عمران کی گیند کیمرہ مین ریاض احمد کو لگ گئی۔

میچ کے آخری اوور میں عمران کی شاٹ پر کیمرہ مین ریاض زخمی ہئے، گیند لگنے کے بعد کیمرہ مین ریاض احمد بے ہوش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر فرسٹ ایڈ دی جس کے بعد کیمرہ مین ریاض احمد کی حالت سنبھل گئی۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے دوسرا مرحلہ راولپنڈی کے میدان میں جاری ہے، آج کے میچ میں سدرن پنجاب
اور پشاور کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

گزشتہ روز ناردرن سدرن پنجاب کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی جبکہ سندھ نے سرفراز احمد کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بلوچستان کو شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں