اشتہار

روجھان میں خوفناک حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 23 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

روجھان میں انڈس ہائی وے شاہ والی کے قریب دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔

اےآر وائی نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع روجھان او سی انڈس ہائی وے شاہ والی کے قریب دو بسوں میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے ہیں۔ مرنے اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور اور کوئٹہ سے راجن پور جانے والے مسافر بسیں انڈس ہائی وے شاہ والی کے قریب ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

- Advertisement -

ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو شیخ اسپتال شاہ والی روجھان اور ضلع اسپتال راجن پور منتقل کیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کہنا ہے کہ یہ خوفناک حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور موٹر وے نے دھند کے باعث پنجاب میں مختلف مقامات پر موٹر وے کو عام ٹریفک کے لیے بند کر رکھا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے روجھان ٹریفک حادثے میں اموات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے اور حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں