اشتہار

جنوبی وزیرستان میں حادثہ، جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی وزیرستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ فوجی قافلےکی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سےٹکرا گئی۔

واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں پیش آیا ہے حادثے میں 39سالہ حوالدار سانور شہید ہو گئے۔

- Advertisement -

دوسری جانب فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کی شناخت الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں