بھارت میں ایک حادثاتی گلوکار ایسا بھی ہے جس کے البم کی 5.5 کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں اور اس نے دلجیت، اے آر رحمان، سونو نگم کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اسٹریمنگ پلیٹ فارمز نے اس دور میں البمز کی فروخت کو ختم کردیا اور میوزیکل کامیابی کے پیرامیٹرز کو تبدیل کردیا ہے لیکن ماضی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب ’حادثاتی گلوکار‘کی البم نے فروخت کا ایسا ریکارڈ قائم کیا جس کے ٹوٹنے کا امکان نہیں ہے۔
وہ گلوکار کوئی اور نہیں بلکہ ہمیش ریشمیا ہیں جن کی البم ’آپ کا سرور‘ کی 55 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں، جو تقریباً دو دہائیوں سے بھارت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم ہے۔
90 کی دہائی تک موسیقار ندیم شراون کا فلم عاشقی کے لیے ساؤنڈ ٹریک اور دلیر مہندی کا بولو تا را را سب سے زیادہ فروخت ہونے والے بھارتی البمز تھے، دونوں کے 15، 15 ملین (1.5 کروڑ) فروخت ہوئے تھے۔
ان دونوں البمز نے نازیہ حسن اور زوہیب حسن کے ینگ ترنگ کے ساتھ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے جنوبی ایشیائی البم کے ریکارڈ کی برابری کی تھی۔
اس ریکارڈ کو موسیقار ہمیش ریشمیا کے بطور گلوکار پہلی البم ’آپ کا سرور‘ نے توڑ دیا تھا، اس کی دنیا بھر میں 55 ملین (5.5 کروڑ) کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔
درحقیقت یہ اعداد و شمار مائیکل جیکسن کی البم تھرلر سے صرف 15 ملین کم ہے، ’آپ کا سروور‘ کی رپورٹ کردہ فروخت پنک فلائیڈ کی ڈارک سائڈ آف دی مون (45 ملین)، ایڈیل کی 21 (31 ملین) اور دی بیٹلز کی 1 (31 ملین) سے بھی زیادہ رہی تھی۔