The news is by your side.

Advertisement

سندھ حکومت بتائے بارش کا پانی سڑکوں پر مزید کتنے دن رہے گا؟ خرم شیرزمان

کراچی: تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش ختم ہوئے 2 ہفتے گزر گئے تاحال پانی موجود ہے، سندھ حکومت بتائے بارش کا پانی سڑکوں پر مزید کتنے دن رہے گا؟۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماخرم شیرزمان نے کےایم سی دفتر کے اطراف علاقے کا دورہ کیا اور بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا، رکن اسمبلی بارش کا پانی تاحال سڑکوں پر دیکھ کر برہم ہوگئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے دفتر کے باہر یہ صورت حال ہے تو شہر کا کیا ہوگا، پہلے تو میئرکراچی کام نہیں کرتے تھے اب تو سندھ حکومت کا نظام آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی ایڈمنسٹریٹراب سندھ حکومت کے ماتحت ہیں، بتایا جائے یہ پانی اس روڈ پر اور کتنے دن رہے گا، سیوریج کی ابتر صورت حال کھارادر کے علاقے میں بھی ملے گی۔

رہنما نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فرزندزرداری کے مشیر شارع فیصل پر تصویریں بنواتے ہیں، میڈیا سے درخواست ہے اس صورت حال کو ضرور دکھایا جائے، حکومت کا نمائندہ نظر نہیں آیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں