تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت 7 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد : نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سماعت کے آغاز پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی موصول نہ ہونے پرسماعت میں 15 منٹ کا وقفہ لیا گیا جس کے بعد تھوڑی دیر بعد عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے منگل 7 نومبر تک ملتوی کردی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے عدالت میں حاضری یقینی بنانے کے لیے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے۔

عدالت نے آج کیس میں ایس ای سی پی کے 2 گواہان کو طلب کیا تھا تاہم ان کی طلبی کا حکم نامہ بھی معطل کردیا گیا۔

احتساب عدالت میں آئندہ سماعت پر تینوں ریفرنسزیکجا کرنےکی درخواست پربحث ہوگی، عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پرگواہان کوطلب نہیں کیا گیا جبکہ ملزمان کو بھی پیش نہ ہونے کی ہدایت کی گئی۔

سماعت ملتوی ہونے کے بعد نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت سے روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ آج سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں پیش پہنچے تو ان کے وکیل خواجہ حارث بھی ان کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔

خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، طارق فاطمی، آصف کرمانی سمیت دیگر رہنما جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود تھے۔

احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے نا اہل وزیراعظم نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ایف سی، پولیس اور ایلیٹ کمانڈوز کی بھاری نفری تعینات تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی جانب سے نیب کے تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی تھی۔


مقدمات کا سامنا کروں گا، ہم سے تصادم کیا جا رہا ہے‘ نوازشریف


یاد رہے کہ گزشتہ روزنا اہل سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف لندن سے اسلام آباد پہنچنے کے بعد قافلے کی صورت میں پنجاب ہاؤس پہنچےجہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے غیر رسمی مشاورتی اجلاس کی صدارت کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -