تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کی مدت ملازمت مکمل

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر ملزمان کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹوجج محمد بشیر نےچارج چھوڑدیا ہے، احتساب عدالت کےجج محمدبشیر نے نو سال تک اس عہدےپرخدمات انجام دیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹو جج کے طور پر انہیں دو بار توسیع بھی ملی، پہلی توسیع آصف زرداری کےخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کےدوران ملی جبکہ جج محمدبشیر کو پانامہ کیسز سماعت میں کے دوران دوسری بار تین سال کی توسیع ملی تھی۔

جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور قائد نون لیگ کے خلاف فیصلہ سنایا تھا جبکہ انہوں نے ہی آصف زرداری کو نیب ریفرنسز سےبری کرنےکا فیصلہ دیا تھا، جج محمد بشیر کے سامنےاہم شخصیات اور سیاستدان بطور ملزم پیش ہوئے۔

اس وقت جج محمد بشیر اوگرا کرپشن اور اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنسز کی بھی سماعت کر رہے تھے جبکہ انہوں نے شواہد کی روشنی میں رینٹل پاور کرپشن کیس میں راجہ پرویز اشرف کو بری کیا تھا، اب جج محمد بشیر کو مزید توسیع دینے یا نہ دینے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کریگی۔

Comments

- Advertisement -