اشتہار

شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگوانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو کورونا ویکسین لگوانے کاحکم دیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ 2 روز میں شہبازشریف کی ویکسی نیشن کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کےایڈمن جج جوادالحسن نے سماعت کی۔

سماعت میں ریفرنس کے گواہ تنویر حسین پر جرح شروع کی گئی ، وکیل شہبازشریف نے کہا شہبازشریف بیٹھنا چاہتے ہیں، جس پر عدالت نے کہا فاصلےپربیٹھیے گا۔

- Advertisement -

عدالت نے سوال پر تفصیل بیان کرنے پر گواہ تنویر حسین کو جھاڑ پلا دی اور کہا آپ ابا بننے کی کوشش نہ کریں، اگر آپ اتنے لائق ہوتے تو ملک ترقی کر چکا ہوتا، اپنی افسری اور علم گھر چھوڑ کر آیا کریں، یہاں پر آپ ایک گواہ ہیں۔

جس پر گواہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو تنویر حسین نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت میں شہبازشریف نےجج جوادالحسن کی طبیعت سےمتعلق پوچھا کہ آپ کا گلہ اب کیسا ہے، جس پر فاضل جج نے جواب دیا کہ اب بہتر ہے۔

شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ مجھےابھی تک میڈیکل رپورٹ نہیں دی گئی، کہاگیاتھا کہ آپ کومل جائےگی، ابھی تک رپورٹ نہیں ملی، میڈیکل بورڈ ایک ماہ پہلے آیا تھا، جس پر عدالت نے کہا اگر ایسا معاملہ ہے تو ہوم سیکرٹری کو بلا لیتے ہیں۔

عدالت نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ شہباز شریف کو فراہم کرنے اور شہبازشریف کوکوروناویکسین لگوانےکاحکم دے دیا اور سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ 2 روز میں شہبازشریف کی ویکسی نیشن کروائیں۔

شہباز شریف نے کہا اس سال میں 70سال کا ہو جاؤں گا، کوروناویکسین لگوانےکامیرابھی حق ہے۔

بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو جرح کے لیے طلب کر لیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں