لاہور: احتساب عدالت نے نیب کو سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری اور کال اپ نوٹس پر احتساب عدالت نے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔
احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت 27 فروری تک منظور کرتے ہوئے عثمان بزدار کو 5،5 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔
عثمان بزدار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پہلےنیب نے کہا گرفتاری مطلوب نہیں اوراب نوٹس بھیج دیا۔