The news is by your side.

Advertisement

لاہور میں بچے سے بدفعلی کی کوشش، ملزم گرفتار

لاہور میں بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم رنگنے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں بچوں اور کم عمر لڑکیوں سے بدفعلی اور قتل کے بعد واقعات عام ہوتے جارہے ہیں جس کے باعث عوام سے اشتعال بڑھتا جارہا ہے۔

لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں پولیس نے پانچ سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس اکتوبر میں لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 2 سال کے معصوم بچے کو تشدد اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، جس کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

چوبیس اگست 2021 میں لاہور میں ہی 24 گھنٹوں کے دوران دو لڑکیوں، خاتون ، بچے اور بچی سے زیادتی کے پانچ واقعات رپورٹ ‏ہوئے تھے جب کہ اس سے قبل روز قبل راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں مدرسے کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں