ملتان: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق خاتون کی درخواست پر ملزم حمزہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
خاتون نے درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ ملزم نےشادی کا وعدہ کیا اور دھوکے سے غیراخلاقی تصاویربنائیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے فون سےخاتون کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث لیڈیز گینگ کے 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
ملزمان میں نازیہ، شبانہ، لاڈی بی بی، پٹھانی بی بی ،ساتھی وحید اور شاہد شامل ہیں، ملزمان سے18 لاکھ روپے کے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔