کراچی: عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی مروہ سے زیادتی اور قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نواز کو موقع سے ملنے والےشواہدکی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے ملزم کےگھرکامعائنہ کیاگیاتوگھردھلاہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کےگھر کا پردہ بھی کچرا کنڈی سےملا ہے اور ملزم بچی کےگھرکےقریب ہی رہائش پذیرہے۔
پولیس نے بتایا کہ مزید شواہد اکٹھے کی جارہے ہیں اور ملزم سے تفتیش جاری ہے، شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی دو روز قبل گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، مروہ اغوا کرلیا گیا تھا جس کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
پولیس حکام نے کیس میں موقف اپنایا ہے کہ جس سے بچی نے بسکٹ لیا وہ دکاندار بچی کے لاپتہ ہونے کے گواہ ہیں، تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، جلد اصل قاتل کو گرفتار کرلیا جائے گا۔