اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ رجسٹری کی عمارت میں بم کی افواہ دینے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سپریم کورٹ رجسٹری کی عمارت میں بم کی افواہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار ملزم کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈویژن پولیس نے سپریم کورٹ رجسٹری کی عمارت میں بم کی افواہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم کو بغیر لوکیٹر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے، ملزم کے فون کا فارنزک کرایا جائے گا۔

پولیس نے ملزم کو لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کراچی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب آرام باغ میں بم کی اطلاع موصول ہوئی تھی ، جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کیا گیا۔

جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مکمل سرچنگ کے بعدعمارت کلیئر قرار دی۔

ایس پی صدر زاہدہ پروین نے بتایا کہ کچھ دیرقبل 15 پرسپریم کورٹ میں بم کی اطلاع ملی تھی، کال موصول ہونے کے بعد سپریم کورٹ ٹیمیں بھیجی گئیں۔3

زاہدہ پروین کا کہنا تھا کہ 15پر موصول کال کوسنا گیا کالر نے اپنا نام قائداعظم محمدعلی جناح بتایا، ریکارڈنگ سننے پر معلوم ہوا ہے کالر کا دماغی توازن ٹھیک نہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں