پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کراچی میں پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس اور رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات پر کارروائی میں پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کرنے والا ملزم عبد الکریم کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم اورنگی ٹاؤن میں پولیس وردی میں بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے پولیس یونیفارم، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

رینجرز کے مطابق ملزم جعلی پولیس افسر بن کر ساتھیوں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کا 100 سے زائد موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس وردی استعمال کر کے بھتہ وصول کرتا تھا، ملزم کے ساتھیوں کی گر فتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں