اشتہار

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فراہم کرنیوالا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فراہم کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے کئی ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور خفیہ اطلاع پر گوادر کے قریب زیر تعمیر مکان سے 100 کلو چرس برآمد کرلی ہے۔ اس چرس کو سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کرنے کی غرض سے چھپایا گیا تھا۔

- Advertisement -

وفاقی دارالحکومت میں جاوا چوک کے قریب ایک ملزم کو پکڑ کر اس کے قبضے سے 200 نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔ اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو نشہ آور گولیاں فراہم کرتا تھا۔

اے این ایف اور ایف سی نے انگور اڈا پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کار سے 50 کلو چرس برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جو خیبر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ قلعہ عبداللہ پہاڑی کے قریب کارروائی میں 31 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

پشاور ایئرپورٹ پر دو کارروائیاں کی گئیں۔ ایک کارروائی میں جدہ جانیوالے ملزم سے 6 کلو 890 گرام آئس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا جو بونیر کا رہائشی ہے جب کہ دوسری کارروائی میں ابوظہبی جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے ایک کلو 304 گرام چرس برآمد ہونے کے بعد اس کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جو بنوں کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

اے این ایف اور پنجاب رینجرز نے قصور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تلاشی کے دوران قصور کے رہائشی ملزم سے ایک کلو 360 گرام چرس برآمد کرکے اسے تحویل میں لیے لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں