پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

موجودہ دور حکومت میں سب کا احتساب ہوتا نظر آئے گا، فیصل جاوید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے لئے اچھی اپوزیشن کا موجود ہونا ضروری ہے، عمران خان نے احتساب کے لئے اپنی کابینہ کو بھی پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں حکمران این آر او لیتے رہے ہیں لیکن اس مرتبہ حکومت کسی این آر او کے لئے ساتھ نہیں دے گی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھی اسمبلی کہا کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے، گڈ گورننس کے لئے اچھی اپوزیشن کا موجود ہونا ضروری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اصغرخان کیس پر ایف آئی اے کو سپریم کورٹ نے تحقیقات کا کہا تھا، دونوں جماعتوں میں چارٹر آف ڈیمو کریسی کا اصل مقصد مک مکا تھا، پچھلے5 سال میں کے پی دور حکومت میں ایک سیاسی کیس بتادیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب کا عمل خود سے شروع کیا ہے، عمران خان نے احتساب کے لئے اپنی کابینہ کو بھی پیش کیا ہے، موجودہ دور حکومت میں اصل احتساب سب کا ہوتا نظر آئے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان سے جو غلطی ہوئی اسے مانتے ہیں، حکومت میں آکر تحمل کیساتھ لوگوں کی باتوں کو بھی سننا پڑتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں