تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

قائم مقام افغان وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد : قائم مقام افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی آج پاکستان پہنچیں گے ، دورہ پاکستان میں وہ دو طرفہ ملاقاتیں سمیت سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ 5 سے 8 مئی تک پاکستان کا دورہ کر یں گے اور دورے کے دوران دو طرفہ ملاقاتیں اور سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

دفترخارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ مولوی امیر خان متقی افغان اعلیٰ سطحی وفد کےہمراہ پاکستان پہنچیں گے، افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیزی وفد میں شامل ہوں گے۔

افغان وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد میں شامل ہوں گے۔

یاد رہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ عامر خان متقی سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی ، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

خیال رہے 15 اپریل کو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ افغانستان کے طالبان حکمران بھی ٹی ٹی پی کے ساتھ اختلافات ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن اس میں وقت لگے گا۔ خواجہ آصف نے افغان طالبان کو خبردار کیا کہ ضرورت پڑنے پر افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جائیں گے۔ "ہمیں انہیں مارنا پڑے گا کیونکہ ہم اس صورتحال کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کر سکتے۔”

Comments

- Advertisement -