ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

تماشہ ٹو میں شریک اداکاروں کو ملا نیا ٹاسک

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو تماشہ ٹو میں ایکٹنگ کا آڈیشن وائرل ہوگیا۔

تماشہ ٹو کے میزبان عدنان صدیقی ہیں جبکہ رئیلٹی شو میں 14 اداکاروں نے حصہ لیا۔

ندا فردوس وہ پہلی اداکارہ تھیں جو گھر سے باہر ہوئیں، دیگر اداکاروں میں زینب رضا، عدنان حسین، امبر خان، علی سکندر، دانش مقصود، نیہا خان، رانا آصف، فیضان شیخ، جنید نیازی، عروبہ مرزا، مچل ممتاز، عمر شہزاد شامل ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز رئیلٹی شو میں گھر والوں کا نیا ٹاسک ملا جس میں انہیں اداکاری کرنی تھی، مداحوں کو جنید جمشید نیازی کی اداکاری پسند آئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہا اور جنید جمشید نیازی رومینٹک ڈائیلاگ پر آڈیشن دے رہے ہیں جبکہ عروبہ مرزا ولن بنی ہیں.

اس سے قبل 33 قسط نشر کی گئی تھی جس میں بے بی باجی کے اداکار جنید جمشید نیازی اپنی تین سالہ بیٹی عزا جنید سے مل کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں