اشتہار

’ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی تیز کی جائے‘؛ وزیر اعلیٰ سندھ کی آئی جی کو ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن کو شہر میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی تیز کی جائے، ہاٹ اسپاٹ، پیک آورز اور حساس مقامات پر پولیس تعینات کی جائے، شہر میں پیٹرولنگ بڑھائی جائے اور عادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ایس ایچ اوز کو علاقوں میں کرائم ریٹ کی بنیاد پر رکھیں، اسٹریٹ کرائم بڑھنے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایس پی اور ایس ایچ او کو تبدیل کریں، ایس ایس پیز اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایس ایس یو کو بھی اسٹریٹ کرائم کے خلاف سڑکوں پر لائیں، ریزرو پولیس کو بھی اسٹریٹ کرمنل کے خلاف پیٹرولنگ میں شامل کریں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کر دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں