اشتہار

زلزلے کی تنقیدی کوریج پر ترکیہ کے ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کی تنقید پر مبنی کوریج کرنے والے 3 ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر بڑے جرمانے عائد کر دیے گئے ہیں۔

ترکیہ میں رواں ماہ 6 فروری کو 7.8 شدت کا قیامت خیز زلزلہ آیا جس کو اب تک دنیا میں آنے والا سب سے بڑا زلزلہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس زلزلے کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد اموات اور لاکھ سے زائد زخمی ہوئے جب کہ 10 شہر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

اس ہولناک زلزلے کی ترکیہ سمیت دنیا بھر کے میڈیا میں ہفتوں تک کوریج جاری رہی تاہم ترکیہ کے تین ٹی وی چینلز پر اس حوالے سے حکومت پر تنقیدی کوریج کی گئی جس پر ان ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ ترکیہ کی ریڈیو اینڈ ٹیلیویژن سپریم کونسل (آر ٹی یو کے) نے حالیہ زلزلے کے بعد حکومت پر تنقید پر مبنی کوریج کرنے پر ہالک ٹی وی، ٹیلی 1 اور فاکس ٹی وی چینلز پر حکومت کی ریلیف کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تنقیدی کوریج کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔

آر ٹی یو کے نے فاکس ٹی وی اور ہالک ٹی وی کو صحافیوں کی جانب سے حکومت کی ریلیف مہم کو سست کہنے پر ایک ماہ کی ایڈورٹائزنگ کا تین فیصد جرمانہ کیا۔ ہالک ٹی وی کو مہینے کی ایڈورٹائزنگ کا پانچ فیصد جرمانہ کیا گیا اور ورکر پارٹی کے رکن اسمبلی احمد سک کی جانب سے تنقید پر پروگرامز کو 5 مرتبہ بند کیا گیا۔

ٹیلی 1 کو بھی صدر رجب طیب اردوغان اور ان کی سایست پر تنقید کرنے پر یہی جرمانے کیے گئے۔

ان تین ٹی وی چینلز کو رجب طیب اردوغان پر تنقید کے حوالے سے جانا جاتا ہے جبکہ ہالک ٹی وی کا جھکاؤ اپوزیشن جماعت رپبلکن پیپلز پارٹی کی طرف بتایا جاتا ہے۔ مقامی اور بین الااقوامی میڈیا ماہرین اور صحافیوں کی یونینز نے ان جرمانوں کی مذمت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں